بٹ خیلہ،جے یو آئی ،گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

بٹ خیلہ،جے یو آئی ،گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) گھرکواگ لگ گئی گھرکے چراغ سے متحدہ مجلس عمل اورجمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیراورحلقہ این اے 8مالاکنڈسے قومی اسمبلی کے نامزدامیدوار مولانا گل نصیب خان کے خلاف اپنی ہی پارٹی کے دوامیدوار مولاناشمس الحق اورمفتی کفایت اللہ میدان میں اگئے ظالمانہ فیصلے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے مولاناشمس الحق کی میڈیاسے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر مالاکنڈکے عدالت میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی اس کے مقابلے میں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کے طرح اپنے ہی پارٹی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناشمس الحق اورضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ بھی میدان میں اگئے اورکاغذات نامزدگی جمع کرادی دریں اثناء مولاناشمس الحق نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپنے ہی پارٹی میں انصاف نہ کرنے والے دوسرے لوگوں کوکیاانصاف دیں گے انہوں نے کہاکہ ہم اخری حدتک جائینگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورازادحثیت سے الیکشن لڑ کرمخالفین کے نیندیں حرام کردیں گے ۔کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے میں دن رات ایک کرکے کافی محنت کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر