متحدہ مجلس عمل سے مولانا گل نصیب نے این اے 8 ملاکنڈ سے کاغذات جمع کرائے

متحدہ مجلس عمل سے مولانا گل نصیب نے این اے 8 ملاکنڈ سے کاغذات جمع کرائے

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان نے این اے 8مالاکنڈاوراورا مجدعلی شاہ نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 18کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادی گزشتہ روزدونوں راہنماپارٹی کارکنوں کے جلوش کے شکل میں اکر کاغذات نامزدگی جمع کرادی اس موقع پران کے ساتھ جمعیت علماء اسلام کے راہنمامولاناجاوید تحصیل امیرلطیف الرحمان اورجنرل سیکرٹری حافظ سلمان بدر جبکہ جماعت اسلامی کے مقامی راہنماخورشیدربانی ،محمداقبال ،ساجداللہ ،علیم اللہ خان ،وغیرہ ان کے ہمراہ تھے ۔دریں اثناء انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ائندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل قومی اورصوبائی اسمبلی بھرپورکامیابی حاصیل کریگی کیونکہ عوام کی نظرین صرف اورصرف متحدہ مجلس عمل پرلگی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ عوام بھی دین اسلام کے سربلندی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ساتھ دیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر