کراچی میں شہید رینجرز حوالدار محمد الیاس کی نماز جنازہ اد ا
کراچی(این این آئی)کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھیوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید ہو نے پاکستان رینجرز سندھ کے حوالدار محمد الیاس کی نماز جنازہ جمعرات کو سیکٹر ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز میں اد ا کی گئی ۔نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز،ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید،آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر، رینجرز اورپولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی اورشہید حوالدار محمد الیاس کی میت کو تدفین کے لیے آبائی علاقے خوشاب روانہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں ڈی جی رینجرزسندھ نے سی ایم ایچ ملیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے6 گزشتہ شب کورنگی آپریشن میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے کو سرا ہا ۔
نماز جنازہ ادا