مٹہ ،ڈاکٹر امجد علی نے پی کے 9 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

مٹہ ،ڈاکٹر امجد علی نے پی کے 9 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ( نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام سوات کے رہنما ڈاکٹر امجد علی نے حلقہ پی کے 9کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کردیا اس موقع پر پارٹی رہنما ، تحصیل امیر مولانہ داودالحسن ، حافظ رحیم شاہ خاکی ، مولانہ صادق ، عبیداللہ ، اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ کاغذات جمع کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ الیکشن 2018ایم ایم اے کے سورج جیت کر نکلے گا، تبدیلی والوں نے اپنے دور میں عوام کو مایوس کردیا ہیں ائندہ دور عوام کا ہو گا جھوٹی وعدے کرنے والوں کے چہرے عوام دیکھ چکی ہیں انشااللہ ائندہ ووٹ کا صیح انتخاب کرنیگے۔ کاغذات جمع کرتے وقت جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں میں جوش وجذبہ نظر آرہا تھا اور اس لگا رہا تھا کہ وہ الیکشن جیت چکی ہیں اس موقع پر کارکنوں نے نعرے بھی لگائی۔