ایم ڈی سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر اے ڈی کے مختلف سکولوں کے دورے
پشاور(پ ر)منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز پی ایس آر اے سہیل عزیز نے دلہ زاک روڈپر غریب پبلک سکول ‘ مسلم کیمبرج سکول‘ حناء ماڈل سکول ہشتنگری ‘ مسلم ماڈل سکول ہشتنگر ی کا دورہ کیا اس موقع پر تاحال بچو ں کو گرمیوں چھٹیاں نہ دینے اور چھٹیوں کی اضافی فیسیں وصولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول مالکان کو کل بروز جمعہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے کے دفتر طلب کرلیا ہے اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کا کہناتھاکہ ان سکولوں پر بھاری جرمانے عائد کرکے سکولز کو کل سے بند کیاجائیگا انہوں نے ایک دفعہ پھر تنبیہ کی کہ پرائیوٹ سکولز پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل دآرمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیاررہے