راؤ تحسین ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات

راؤ تحسین ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق پی آئی او راؤ تحسین علی خان کی او ایس ڈی بنائے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے راؤ تحسین علی خان کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کر انے پر درخواست نمٹا دی گئی ۔ جمعرات کو ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر او ایس ڈی بنائے جانے والے سابق پی آئی او راؤ تحسین کی جانب سے دائر درخواست کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔ عدالت میں موجود اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ راو تحسین کو ڈی جی ریڈیو تعینات کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنت ڈویڑن کے نمائندے کے بیان کے بعد عدالت نے راو تحسین کی درخواست نمٹا دی۔
راؤ تحسین