کراچی: شارع فیصل تھانے کی حدود میں کیے گئے قتل کا معماحل ، رئیس کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

کراچی: شارع فیصل تھانے کی حدود میں کیے گئے قتل کا معماحل ، رئیس کو قتل کرنے ...
کراچی: شارع فیصل تھانے کی حدود میں کیے گئے قتل کا معماحل ، رئیس کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)15 مئی کو شارع فیصل تھانے کی حدود میں کیے گئے قتل کا معماحل کرلیا گیا، پولیس نے رئیس کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کے مطابق ملزمہ نے کھانے میں زہر دے کر رئیس کو قتل کیا تھا، ملزمہ کی مقتول کے ساتھ ڈھائی سال سے دوستی تھی اور اس نے مقتول سے پیسے بھی لیے تھے۔ مقتول رئیس ملزمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاتون پہلے سے شادی شدہ تھی تاہم اس کے بچے نہیں ہیں، شادی کے اصرار پر ملزمہ نے مقتول رئیس کو کھانے میں زہر دے دیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔