پبی ،ریسکیو 1122 نے تاروجبہ میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا
پبی ( نما ئندہ پاکستان) تحصیل پبی کے علاقہ تارو جبہ میں گھر کے اندر بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگی آگ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122 کو دی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر بر یگیڈ اور فائر فا ئٹنگ ٹیم سٹیشن کوارڈینٹر عارف جمال کی نگرا نی میں مو قع پر پہنچی اور 40 منٹ کی بھر پور جد وجہد اور ٹیکنیکل طر یقے کے بعد آگ کو مزید آبادی تک پھیلنے سے روک کر آگ پر قا بو پایا اور علاقے کو مزید تبا ہی سے بچا یا اس ریسکیو میں 10 ہزار لیٹر پا نی استعمال ہوا اور 8 فا ئر فائٹر ز نے حصہ لیا