مہمند ایجنسی میں مغوی صوبیدار کو قتل کردیا گیا

مہمند ایجنسی میں مغوی صوبیدار کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی کے علاقہ علینگار میں نامعلو م افراد نے خاصہ دار صوبیدار کو رات کے وقت اغواء کر کے قتل کیا ۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے تحقیقات جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ علینگار میں گزشتہ رات مقامی صوبیدار شیر علی عشاء کے وقت نماز تراویح کیلئے گھر سے نکلا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ جبکہ دوسرے دن پولیٹیکل انتظامیہ کو اُن کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی، بعد میں انتظامیہ نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند طارق اللہ خان اورتحصیلدار صافی خالد خان نے مقتول کے گھر جا کر اُن کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اور پولیٹیکل حکام کی طرف سے مقتول کے کفن دفن کیلئے ایک لاکھ روپے نقد دیئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔