نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری آج حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری آج(جمعہ )عہدے کا حلف اٹھائیں گے
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاو¿س میں ہوگی جس میںنگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نگران وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے علاؤالدین مری کو بطور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان تقرر کیا تھا۔