معروف گلوکار جواد احمد نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کس حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

معروف گلوکار جواد احمد نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کس حلقے سے الیکشن ...
معروف گلوکار جواد احمد نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کس حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں بے شمار ڈراموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگانے والے نامور گلوکار جواد احمد نے بھی 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواد احمد نے ’’برابری پارٹی پاکستان‘‘کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی ہے اور وہ اسی جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

جواد احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کی وساطت سے ا?ر او محمد اسلم پنجوتہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور