رسول بخش پلیجوکی منگارخان پلیجوگراونڈ میں نمازجنازہ ادا

رسول بخش پلیجوکی منگارخان پلیجوگراونڈ میں نمازجنازہ ادا
رسول بخش پلیجوکی منگارخان پلیجوگراونڈ میں نمازجنازہ ادا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاست دان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی نمازجنازہ منگارخان پلیجوگراونڈ میں ادا کردی گئی۔نمازجنازہ میں سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعدادکے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔رسول بخش پلیجو کی نمازجنازہ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔اس موقع پر سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں نے ایازلطیف پلیجوسے تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ 88 سالہ رسول بخش پلیجو طویل عرصے سے علیل تھے،وہ سانس ،دل اور سینے میں تکلیف کی شکایت کی وجہ سے کلفٹن میں نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /ٹھٹہ