الیکشن 2018 الیکشن کمیشن نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ سیاسی جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

الیکشن 2018 الیکشن کمیشن نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ سیاسی جماعتوں میں خوشی ...
الیکشن 2018 الیکشن کمیشن نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ سیاسی جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 8 جون سے 11 جون تک توسیع کی گئی ہے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر دی گئی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن 2018 کے لیے مختلف انتخابی حلقوں میں صف بندیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں اور کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیاری اور لاڑکانہ سے جب کہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری قمبر شہدادکوٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی۔

بلاول بھٹو نے این اے 246 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا میانوالی، لاہور، راولپنڈی، کراچی اور بنوں یعنی پانچ حلقوں سے سامنے آنے کا امکان ہے۔

این اے 131 میں عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے این اے 247 اور 2 صوبائی حلقوں کے لیے بھی کاغذات جمع کروائے۔

دوسری جانب لاہور کے حلقے این اے 125 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے این اے 58، سابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے این اے 25 اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد