دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم کی لاش مل گئی

دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم کی لاش مل گئی
دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم کی لاش مل گئی

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی لاش مل گئی۔ میت آج آبائی علاقے فیصل آباد پہنچائی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق13مئی کو دریائے نیلم پرپل ٹوٹنے کے حادثہ میں 5طالب علم ڈوب گئے تھے جن میں سے3 کی لاشیں مل گئی تھیں جبکہ آج(جمعہ)کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی لاش بھی مل گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق طالب علم معظم کی میت آج ان کے آبائی علاقے فیصل آباد پہنچائی جائے گی ۔واضح رہے کہ دریائے نیلم میں ڈوبنے والے طالب علم احمد کی لاش تاحال نہیں ملی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...