54 ارب روپے کے قرضوں سے متعلق کیس: سپریم کورٹ کا قرضے معاف کرانےوالی222کمپنیوں سے1ہفتے میں تفصیلی جواب طلب

54 ارب روپے کے قرضوں سے متعلق کیس: سپریم کورٹ کا قرضے معاف کرانےوالی222کمپنیوں ...
54 ارب روپے کے قرضوں سے متعلق کیس: سپریم کورٹ کا قرضے معاف کرانےوالی222کمپنیوں سے1ہفتے میں تفصیلی جواب طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)54 ارب روپے کے قرضوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے قرضے معاف کرانےوالی222کمپنیوں سے1ہفتے میں تفصیلی جواب مانگتے ہوئے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 ارب روپے کے قرضوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ قوم کے 54 ارب روپے کھانے کے باوجود تاحال کمپنیاں کام کررہی ہیں،پیسے بھی ہضم،لینڈ کروزراورکاروبار بھی چل رہے ہیں،قرض نادہندگان کی جائیدادیں بھی ضبط کرلی جائیں گی اور اگر قوم کے پیسے واپس نہ کیے تو معاملہ نیب کے سپرد کردیں گے۔وکلاکی سماعت ملتوی کرنےکی استدعاپرچیف جسٹس کا جواب میں کہنا تھا کہ یہ اہم کیس ملتوی نہیں کرسکتا،روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہوگی۔وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ ایس ای سی پی کے ذریعے کمپنیز کو نوٹس دیے جائیں جس پر عدالت نے ریماکس دیئے کہ پبلک نوٹس کردیا ہے اگر کوئی نہیں آتا تو اپنے رسک پر مت آئے،جو کمپنیاں نہیں آئیں گی انکے خلاف یکطرفہ کارروائی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے قرضے معاف کرانےوالی222کمپنیوں سے1ہفتے میں تفصیلی جواب مانگتے ہوئے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد