ریحام خان کا ایشو بلا وجہ چھیڑنے پر عمران برہم

ریحام خان کا ایشو بلا وجہ چھیڑنے پر عمران برہم

 اسلا م آباد (ویب ڈیسک) عمران خان نے اس امر پر برہمی کا اظہار کیا ہے ریحام خان کی کتاب کا ایشو بلاوجہ چھیڑ دیا گیا، انہوں نے اس معاملے پر ایک سہ رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے جو صرف انہیں رپورٹ دے گی ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پارٹی کی سنجیدہ قیادت نے اس بارے میں عمران سے بات کی ہے کہ بعض اراکین کی جانب سے میڈیا پر شدت سے مزاحمت کے علاوہ ایسی باتیں افشا کی گئیں جو ابھی تک سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کتاب شائع ہوئی لیکن پہلے ہی اس حوالے سے بدنامی مول لے لی گئی ہے بعض لوگوں کے خیال میں یہ ایک سازش کے تحت ہوا ہے جس میں پارٹی کے کئی نوجوان شامل ہیں جو اس سے قبل دوسری سیاسی جماعتوں میں رہے ہیں ۔

عمران خان نے بھی اس حوالے سے سوچ بچار کے بعد برہمی کا اظہار کیا ہے کہ بلاوجہ ایک نیا ایشو چھیڑ دیا گیا جس سے پارٹی اور ان کی ذات کو خاصا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے تین ارکان کو اس معاملے میں تحقیقات کر کے انہیں ذاتی طور پر خفیہ رپورٹ دینے کا کہا ہے اس رپورٹ کے آنے کے بعد امکان ہے کہ بعض افراد کو جو خود بخود پارٹی کے قائدین بن بیٹھے ہیں ، سائیڈ لائن کر دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...