’’ میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں‘‘ سوشل میڈیا صارف نے یہ بات لکھی تو شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

’’ میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں‘‘ ...
’’ میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں‘‘ سوشل میڈیا صارف نے یہ بات لکھی تو شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداح کی جانب سے چوتھے بچے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں سے سوال وجواب کے دوران کئی مزیدار سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ ٹوئٹر پر کنگ خان کے مداح نے ان سے چوتھے بچے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں۔

مداح کے اس تبصرے پرشاہ رخ خان نےجواب دیا کہ  بہتر ہے کہ  اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے کپڑے سنبھال کررکھیں کہ اگر  آپ کا خواب سچ ہوجائے اور یہ کپڑے کام آجائیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے آریان، سہانا اور ابرام خان ہیں، شاہ رخ خان اپنے تیسرے اورسب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہاں تک ابرام فلم کے سیٹ اور بیرون ملک دوروں پر بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوتا ہے۔

مزید : تفریح