نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے اپنے عہدؤں کا حلف اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں گورنر محمد زبیر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

نگران کابینہ اراکین میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی