گڑگاؤں میں 10 افراد نے کینیا کی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گڑگاؤں میں 10 افراد نے کینیا کی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
گڑگاؤں میں 10 افراد نے کینیا کی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل ہریانہ کے شہر ’’گڑگاؤں‘‘ گروگرام میں10 اوباش افراد نے کینیا کی خاتون کو لفٹ کا چکمہ دے کر گاڑی میں بٹھا لیا اور گولن کورس روڈ کے ایک گھر میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ترجمان رونیدرکمار کے مطابق زیادتی کرنے والے افراد10 نہیں 5 تھے، گرفتار لوگوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ کینیا کی خاتون پارٹی میں شرکت کے بعد علی الصبح نئی دہلی واپس جانے کے لئے ٹیکسی کیب کے انتظار میں کھڑی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /جرم و انصاف