پرویزمشرف 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے:ڈاکٹر امجد

پرویزمشرف 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے:ڈاکٹر امجد
پرویزمشرف 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے:ڈاکٹر امجد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرامجد کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے اور 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں چترال،جھنگ،گوادر اور کراچی شامل ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ نادرانے پرویزمشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کیلئے سفرکرنا ناممکن ہوگیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویزمشرف کاشناختی کارڈ بلاک کرناسمجھ سے بالاترہے لیکن پھر بھی بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ پرویزمشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے اور 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں چترال،جھنگ،گوادر اور کراچی شامل ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی