رانا ثنا اللہ این اے 106 فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے ، کیا طلال چوہدری کو ٹکٹ جاری کردی گئی ہے ؟ بڑی خبر آگئی

رانا ثنا اللہ این اے 106 فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے ، کیا طلال چوہدری کو ٹکٹ ...
رانا ثنا اللہ این اے 106 فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے ، کیا طلال چوہدری کو ٹکٹ جاری کردی گئی ہے ؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کیلئے ن لیگ کے امیدواروں کا انٹرویو مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد ن لیگ نے7 حلقوں کے امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصل آباد کے 7 حلقوں کیلئے امیدوار فائنل کرلیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں این اے 102 سے طلال چودھری کوٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ این اے 106 سے راناثنااللہ کانام فائنل کیا گیا ہے ۔ این اے 108 سے عابد شیرعلی (ن) لیگ کےامیدوارہوں گے۔
دوسری جانب ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا تو اس میں امیدواروں نے ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔ چیئرمینوں کی جانب سے سابق وزیر مملکت رانا افضل پر الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد این اے 110 سے ان کی ٹکٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ رانا افضل کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف رانا ثنا اللہ سازش کر رہے ہیں۔