زنانہ لباس اور چال ڈھال اختیار کرنے والے 7افراد گرفتار

زنانہ لباس اور چال ڈھال اختیار کرنے والے 7افراد گرفتار
زنانہ لباس اور چال ڈھال اختیار کرنے والے 7افراد گرفتار

  

جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ پولیس نے کورنیش میں زنانہ لباس اور چال ڈھال اختیار کرنے والے 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان جدہ کے کورنیش پرمنعقد ہونے والے میلے میں گھوم رہے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وڈیو جاری کی تھی۔جدہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے 6سعودی شہری جبکہ ایک غیر ملکی ہے۔ انہیں وڈیو کی مدد سے تلاش کرلیا گیا اور متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس