سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سیکیورٹی پرتعینات نفری واپس بلالی گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سیکیورٹی پرتعینات نفری واپس بلالی گئی جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کوسیکیورٹی فراہمی کیلئے اجلاس آج(جمعہ)کو ہوگاجس میں سیکیورٹی ذاتی رہائشگاہ پر دینے یاوزیراعلیٰ ہاؤس کودینے سے متعلق معاملہ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی رہائش گاہ 96ایچ سے پروٹوکول نفری کوواپس بلایاگیاہے جس میں ایلیٹ فورس اور اے آر ایف سمیت ضلع پولیس شامل ہے۔ واپس بلائی گئی نفری میں 186اہلکاراور12گاڑیاں بھی شامل ہیں۔دوسری طرف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کوسیکیورٹی فراہمی کیلئے اجلاس آج ہوگاجس میں سیکیورٹی ذاتی رہائشگاہ پر دینے یاوزیراعلیٰ ہاؤس کودینے سے متعلق معاملہ پر فیصلہ کیا جائے گا۔