عمرہ پر جانیوالے کے احرام سے کلو ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار

عمرہ پر جانیوالے کے احرام سے کلو ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار
عمرہ پر جانیوالے کے احرام سے کلو ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف نے عمرہ پر جانیوالے مسافر کے احرام سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کرلیا ۔

اے این ایف نے ریاض جانیوالے عمرہ زائر آصف کے سامان سے ایک کلو گرام مہنگی ترین ہیروئن واٹ کرسٹل برآمد کی ہے جس کی مالیت لا کھوں روپے ہے ، ملزم کومقدمہ درج کر کے حوالات متقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی آصف محمود پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے ریاض جارہا تھا ، ہیروئن احرام میں چھپائی گئی تھی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آصف محمود کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ٹریول ایجنٹ نے عمرہ پیکیج کیساتھ ایک کلو گرام ہیروئن دی جو اسے ریاض پہنچانا تھی۔