پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنوں گا : شاہ محمود قریشی

پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنوں گا : شاہ محمود قریشی
پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنوں گا : شاہ محمود قریشی

  

ملتان (ویب ڈیسک) ’’پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ بنوں گا ‘‘ شاہ محمود قریشی نے اس دعوے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنالیا۔ حلقہ میں مہم چلاتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں نمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کی یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ انہیں ہی ملے گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان