سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایسے ملک کے فوجی سربراہ کی ملاقات کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے، یہ پاکستانی نہیں بلکہ ۔۔۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایسے ملک کے فوجی سربراہ کی ملاقات کہ ...
 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایسے ملک کے فوجی سربراہ کی ملاقات کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے، یہ پاکستانی نہیں بلکہ ۔۔۔

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظبی کے ولی عہد اماراتی مسلح افواج کے سربراہ اعلی شیخ محمد بن زاید نے سعودی ، اماراتی تعاون کونسل کے پہلے اجلاس کی سربراہی کی۔

اجلاس میں کونسل کی تشکیل اور تنظیمی ڈھانچے پر گفتگو ہوئی۔ سعودی ، اماراتی تعاون کونسل دونوں ممالک کے باہمی مشترکہ امور کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، سیاسی، عسکری اور امن وامان کے مختلف امور اور معاملات کی نگرانی کرے گا۔ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک مشترکہ جد وجہد کے ذریعہ مشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ، اماراتی تعاون کونسل کے قیام کا فیصلہ مئی 2016ءمیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید کی ہدایت پر ہوا تھا۔ اس سے پہلے سعودی علی عہد محمد بن سلمان نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر اماراتی ولی عہد کا استقبال کیا۔

مزید : عرب دنیا