”میری صدر پاگل ہے۔۔۔“ سابق خیر سگالی سفیر نے ٹرمپ سے متعلق یہ جواب دیا لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں انہوں نے کون سا جملہ سب سے زیادہ پسند کیا تو جواب کیا دیا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”میری صدر پاگل ہے۔۔۔“ سابق خیر سگالی سفیر نے ٹرمپ سے متعلق یہ جواب دیا لیکن ...
”میری صدر پاگل ہے۔۔۔“ سابق خیر سگالی سفیر نے ٹرمپ سے متعلق یہ جواب دیا لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں انہوں نے کون سا جملہ سب سے زیادہ پسند کیا تو جواب کیا دیا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جب بھی کوئی ”گورا“ سیاح نظر آتا ہے تو لوگ اسے دیکھنے کیلئے رک جاتے ہیں اور بعض تو سیلفی بھی بنا لیتے ہیں اور ایسا ہونے پر سیاح بھی حیران پریشان رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں ،اپنی اس چیز کی طرف بھی توجہ دیں ۔۔۔“شاہد آفریدی میدان میں آگئے ،چیف جسٹس کو وہ بات کہہ دی جس کی آج تک کسی پاکستانی کو ہمت نہ ہوئی

جب ہر کوئی ان کی جانب دیکھے تو وہ آزادی سے گھوم پھر نہیں سکتے اور بہت سے غیر ملکیوں کے پاکستان نہ آنے کا ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے لیکن یہاں کچھ ایسے غیر ملکی بھی ہیںجو پاکستان آتے ہیں تو غیر ملکی لگتے ہی نہیں!!! پاکستان میں تعینات سابق خیرسگالی سفیر ”سنتھیا“ کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

سنتھیا دو سال پہلے پاکستان آئیں تو خیبرپختونخواہ، لاہور اور سندھ کے دورے کئے اور ان لمحات کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے لوگوں کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔ پاکستانیوں نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا اور ایک ’پاکستانی‘ بننے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے شک پاکستان میں مسائل ہیں لیکن ہمارے درمیان تضاد سے زیادہ مماثلت ہے۔ سنتھیا کو نجی ٹی وی کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں مدعو کیا گیا جہاں انہیں مختلف سوالات پوچھے گئے۔ ایک سوال میں ان کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے اردو زبان میں جواب دیا ”میری صدر پاگل ہے۔۔۔ معاف کیجئے گا، میں عزت کرتی ہوں لیکن میرے ذاتی خیال میں وہ تھوڑی سی پاگل ہے۔۔۔“

ابھی حاضرین اس جواب پر ہی اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے تھے کہ انہوں نے اس وقت ہنسی کا ایک اور ’بم‘ پھوڑ دیا جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ نے پاکستان میں ایسا کون سا جملہ سنا جو آپ کو سب سے زیادہ پسند آیا یا پھر آپ نے سیکھا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی اردو بہت اچھی ہے تو آپ نے پاکستان میں ایسا کون سا جملہ سنا جو آپ کو سب سے زیادہ پسند آیا یا پھر آپ نے سیکھا؟ سنتھیا نے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ”مجھے کیوں نکالا۔۔۔“

جیسا کہ ویڈیو میں آپ نے دیکھ ہی لیا ہے کہ وہ اس قدر روانی سے اردو بولتی ہیں اور شائد پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیں کیونکہ وہ پاکستانی عوام سے بالکل ایسے گھل مل گئی تھیں جیسے کہ وہ پاکستان کی ہی ہوں اور اگر یہ کہا جائے کہ وہ شائد ایک عام پاکستانی سے زیادہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں جو غلط نہ ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور