پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا:خورشید شاہ کا ردعمل

پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا:خورشید شاہ کا ردعمل
پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا:خورشید شاہ کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کا نام ہے اس لئے وہ پاکستان نہیں آئے گا،کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے،عدالت کوبھی چاہیے اسے وہاں ہی حل ہونے دے۔
میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں، یہ معاملہ سی سی آئی کا ہے، اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیے اور عدالت کوبھی چاہیے وہ کالاباغ ڈیم کامعاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے۔پرویز مشرف کے پاکستان آنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کامزید کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کا نام ہے اس لئے وہ پاکستان نہیں آئے گا۔