جدہ :معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے افطار ڈنر کااہتمام

جدہ :معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے افطار ڈنر کااہتمام
 جدہ :معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے افطار ڈنر کااہتمام

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کمیونٹی جدہ کی معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے افطار و ڈنر کااہتمام اسپنزر لان پر کیا گیا. جس میں پاکستان سے آئے ہوئے انکے قریبی عزیزو اقارب کے علاوہ  جدہ میں مقیم أن کے سعودی اور پاکستانی دوستوں نے بڑی تعداد شرکت کی. شریف زمان نے سب مہمانوں کا گرمجوشی سےاستقبال کیا اور انکی آمد پرتشکر اظہار کیا. اس موقع پر پاکستانی برادری کی جن ممتاز سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی ان میں نمایاں طور پر پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے ہیڈ آف چانسلری عاطف ڈار، کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مسعود پوری ، پاکستان قومی یکجہتی فورم کے بانی کنو ینر ریاض بخاری، تصور چودھری، بزنس کمیونٹی کے چوہدری محمد افضل جٹ، چوہدری محمد اعظم، طارق اصغر، پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، ڈاکٹر امجد عبید، خلیل جنجوء، عبدالستار میمن ، پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، جمیل راٹھور، اسد اکرم، سید مسرت خلیل، زکیر بھٹی، عالمی اردو مرکز کے جنرل سیکرٹری حامد الإسلام خان اور دیگر نے شرکت کی. جبکہ نوجوانوں کی نمائندگی فیصل شریف، عمر شریف، محمد عمران اسد، عباس یوسف چنہ ، فیصل توصیف، ڈاکٹر عبدالرحمان خلیل، شکیل نے کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شریف زمان نے پاکستان کی خوشحالی اور خاص طور پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر کشمیر کے عوام بھی امن و امان کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں. انشاءاللہ سال 2018 کے الیکشن بھی وقت پر ہوں اور ملک جمبوریت کے راستے پر گامزن رہے. انھوں نے عالم اسلام بالخصوص سعودی عرب اور فرماں رواں خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود اور ولی عہد کی خوش حالی اور صحت کی  بھی دعا کی. 

مزید : عرب دنیا