عمران خان کا نگران وزیراعظم کو خط،بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لینے کامطالبہ

عمران خان کا نگران وزیراعظم کو خط،بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں ...
عمران خان کا نگران وزیراعظم کو خط،بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لینے کامطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کو خط لکھ دیا ہے۔جس میں انہوں نے نگران وزیراعظم سے بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لینے کامطالبہ کیا ہے۔

نگران وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے قوم کواعتماد میں لے،500ارب گردشی قرض کی رقم سے متعلق درست صورتحال بتائی جائے کیونکہ عوام کا حق ہے انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کوبتایاجائے پاورسیکٹرمیں ناکامی کاذمہ دارکون ہے؟ تاکہ قوم کوپتہ چلے ان کےساتھ کیے گئے وعدے کس قدرپورے ہوئے ہیں، سابق حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کرتی رہی ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد