قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام شاندار افطار ڈنر

قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام شاندار افطار ڈنر
قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام شاندار افطار ڈنر

  

دوبئی (طاہر منیر طاہر )ماہ رمضان کے آخری عشرہ کے آغاز پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے پاکستان اور دیگر ممالک کی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سفارتخانہ پاکستان ابو ظہبی ، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے سٹاف اور قازقستان ، ملیشیا ، انڈونیشیا ، ایران ، تیونس اور سوڈان کے علاوہ دیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی ۔ افظار ڈنر میں تقریباً 150لوگوں کو مدعو کیا گیا ۔ دبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن نے فرداً فرداً خود تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں رانا ثمر جاوید ، محمد فیاض راجہ ، خرم شہزاد، ریاض الوہاب ، احمد شامی ، ڈاکٹر ناصر خان ، عاشق حسین شیخ اور محمد اقبال قونصلیٹ کی جانب سے شامل تھے جبکہ پاکستانی کمیونٹی میں سے خالد حسین چودھری ، راجہ محمد سرفراز ، چودھری محمد الطاف ، شبیر مرچنٹ ، کامران احمد ریاض ، عرفان افسر اعوان ، سکندر سلطان خواجہ ، چودھری عبدالحمید ، خلیل الرحمن بونیری ، سعید خان ، شاہسوار خان ، سید شرافت علی شاہ ، سردار جاوید یعقوب ، زبیر خان ، افرا سیاب خٹک ، محمد انور ، مخدوم رئیس قریشی ، میاں عمر ابراہیم ، سہیل اشرف ، محمد عمران ، حاجی میر حسن ، ایم فضل الٰہی ، زمرد بونیری ، اشفاق احمد ، خالد محمد گوندل ، سید مدثر خوشنود ، ارشد رانا ، عبدالرحمن رضا ، فیصل الطاف اور طارق ندیم کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی ۔

افظار ڈنر سے قبل احمد شامی نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگ آپس میں گھل مل گئے اور مختلف موضوعات زیر بحث آئے ۔ قونصل جنرل سید جاوید حسن نے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد آپسی تعلقات کو خوش گوار انداز میں آگے بڑھانا بھی ہے جبکہ ماہ رمضان میں ایسی متبرک ساعتوں کا حصول بھی باعث برکت و رحمت ہے ۔ قونصل جنرل سید جاوید حسن نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام ملکی وغیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی ۔

مزید : عرب دنیا