سابق وزیراعظم نواز شریف کا اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعداصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،نواز شریف کے وکلا ان کی طرف سے جواب جمع کرائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اصغر خان کیس میں پیشی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے انہوں نے یہ فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعدکیا ہے ۔نواز شریف کے وکلا ان کی طرف سے جواب جمع کرائیں گے اور بیرسٹر ظفر اللہ اورمنور اقبال دگل ایڈووکیٹ نواز شریف کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ اصغرخان کیس کی سماعت 12 جون کو ہونا ہے اور سپریم کورٹ نے دیگرسیاسی رہنماؤں کےساتھ نواز شریف کوبھی پیشی کانوٹس بھیجا تھا۔