ایوانکا کے بارے میں فحش باتیں کرنے پر ٹی وی میزبان نے معافی مانگ لی

نیویارک(ویب ڈیسک) صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے بارے میں فحش باتیں کرنے پر ٹی وی میزبان نے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر کا کہنا ہے کہ میں نے واقعی حد پارکر دی تھی جس پر شرمندہ ہوں، مجھے اس پر افسوس ہے اور تہہ دل سے معذرت خواں ہوں ۔روزنامہ جنگ کے مطابق سمنتھا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے لئے غیر مہذب اصطلاح کا استعمال کرنا قطعی طور پر مناسب نہیں تھا، اس پر بہت افسوس ہے،بہت سارے لوگوں نے مجھ سے ناراضگی اور غصہ کا اظہار بھی کیا۔