”جتنا میں حسن عسکری کو جانتا ہوں وہ۔۔۔“ معروف صحافی عارف نظامی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سے متعلق ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی، جان کر آپ کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہیں رہے گا

”جتنا میں حسن عسکری کو جانتا ہوں وہ۔۔۔“ معروف صحافی عارف نظامی نے پنجاب کے ...
”جتنا میں حسن عسکری کو جانتا ہوں وہ۔۔۔“ معروف صحافی عارف نظامی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سے متعلق ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی، جان کر آپ کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہیں رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے جو 2ماہ تک پنجاب کے سب سے بڑے صوبے کو سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ناظرین، اج دیاں خبراں سنو۔۔۔!!!“ 
الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری کے نام کا اعلان کیا تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے تو اس کا خیر مقدم کیا گیا مگر مسلم لیگ (ن) نے مسترد کر دیا لیکن معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے اب ایسی بات کہہ دی ہے جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ ”عسکری صاحب کا ایک مخصوص نقطہ نگاہ ہے اور وہ ایک مخصوص انداز سے تجزیہ کرتے رہے ہیں۔
میں ان کا شاگرد بھی رہا ہوں اور ان کے ساتھ پروگرام میں بھی بیٹھا ہوں اور وہ پرو پی ٹی آئی اور پرو اسٹیبلشمنٹ نقطہ نگاہ رکھتے ہیں۔ وہ سیاست کے استاد اور ساری چیزوں کو سمجھتے ہیں لیکن جہاں تک میں جانتا ہوں، وہ کرپٹ آدمی نہیں ہیں، وہ اخلاقی اور ایمانداری کے حوالے سے کرپٹ نہیں ہے۔ جتنا ان کیساتھ میرا تجربہ ہے اور میں انہیں جانتا ہوں، اس ساری چیزوں میں باوجود وہ ڈنڈی نہیں ماریں ۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔