ڈبلیو ایچ او نے پنجاب میں ہمارے کام کی تعریف کی : شہباز شریف

ڈبلیو ایچ او نے پنجاب میں ہمارے کام کی تعریف کی : شہباز شریف
ڈبلیو ایچ او نے پنجاب میں ہمارے کام کی تعریف کی : شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہاکہ صحت کے عالمی دارہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں کئے جانے والوں کے کاموں کی برملا تعریف کی گئی ہے اور ڈبلیو ایچ او نے 6جون 2018کے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویلڈن پنجاب۔

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او نے کھلے عام حکومت پنجاب کی immunization پالیسی بچوں میں حفاظتی ٹیکے لگوانے کے پروگرام کی تعریف کی ہے اور اس سے حاصل کئے گئے اہداف کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پروگرام کے نتائج سب کے لئے قابل تقلید ہیں۔ صحت کے شعبہ میں مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، پولیو اور دوسری موزی امراض سے پاک ہی ہماری اگلی نسل پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہو سکتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...