نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کاپہلا اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک

نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کاپہلا اجلاس، تینوں مسلح افواج ...
نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کاپہلا اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کاپہلا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی اورسرحدی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان،نگراں وفاقی وزرا اوراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی پر بھی غور کیا گیا،حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔نگراں وزیرخزانہ نے اجلا س میں ایف اے ٹی ایف کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی اور ایف اے ٹی ایف سمیت تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔عسکری حکام کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اعتماد کا اظہارکیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد