حکومتی اعلان سے قبل ہی عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل لیکن اس میں کتنی حقیقت ہے؟ آپ بھی جانئے

حکومتی اعلان سے قبل ہی عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل لیکن اس ...
حکومتی اعلان سے قبل ہی عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل لیکن اس میں کتنی حقیقت ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایک جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تاہم اب اس کی حقیقت سامنےآگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل جعلی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں جمعہ 15 جون سے پیر 18 جون تک ہوں گی جب کہ حقیقت میں سرکاری سطح پر چھٹیوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عید کی تعطیلات کا اعلان پیر کو کرے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے عید پر صرف تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

مزید :

قومی -