وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چار چھٹیاں ہوں گی، 15سے 18جون یعنی جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور پیر کو عیدالفطر کے سلسلے میں سرکاری چھٹی ہوگی جبکہ منگل کو معمول کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام ہوگا۔

یادرہے کہ اس سے قبل ایک جعلی نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاتھا جس کے مطابق منگل کو بھی چھٹی کادعویٰ کیاگیا لیکن بعدازاں وفاقی حکومت کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ نوٹیفکیشن جعلی تھا ۔