سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، وہ کب اور کس ٹیم کیخلاف کھیلتے نظر آئیں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی اور دلچسپ خبر آ گئی

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، وہ کب اور کس ٹیم ...
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، وہ کب اور کس ٹیم کیخلاف کھیلتے نظر آئیں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی اور دلچسپ خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں منتخب کر لئے گئے ہیں جو سری لنکا کیخلاف جولائی میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ناظرین، اج دیاں خبراں سنو۔۔۔!!!“ 

بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم جولائی میں سری لنکا کیخلاف 5 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 2 چار روزہ میچ کھیلے گی۔ ارجن ٹنڈولکر کی شمولیت پر گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ یہ اس کے کرکٹر کیرئیر میں اہم سنگ میل ہے۔

بھارتی ماہرین کرکٹ کے مطابق ارجن کپور بہترین کرکٹر ہیں جو اچھی ٹیموں کیخلاف اہم میچوں میں کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنوری میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے ارجن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ بھارت کیلئے کھیلنا ان کا خواب ہے اور وہ اس کیلئے بہت محنت بھی کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ارجن کا کہنا تھا کہ ان کے والد ایک لیجنڈ بلے باز ہیں تاہم وہ اس بات کا دباﺅ نہیں لیتے۔

ارجن نے کہا کہ جب میں گیند بازی کرتا ہوں تو ہر گیند بہتر سے بہتر کروانے کی کوشش کرتا ہوں اور جب بیٹنگ کیلئے آتا ہوں تو اپنی شاٹس کھیلتا ہوں اور فیصلہ کرتا ہوں کہ کس باﺅلر کیخلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے اور کس باﺅلر کو سنبھل کر کھیلنا ہے۔

مزید : کھیل