فاٹاانضمام کے بعدخیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور بڑااقدام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فاٹاانضمام کے بعدخیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور بڑااقدام اٹھا لیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدے ختم کر دیئے گئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ کے پی کے کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں اب پولیٹیکل ایجنٹ کا عہدہ ڈپٹی کمشنرکے عہد ے میں تبدیل ہو گیا ہے ،محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہوگا جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کی جگہ اسسٹنٹ کمشنرہوگا۔