عمران صاحب آپ نے پورے پاکستان کے لئے بجلی بنانےکاوعدہ کیاتھا اب حساب دیں، آپکی کارکردگی زیرومیگاواٹ ہے: مریم اورنگزیب

عمران صاحب آپ نے پورے پاکستان کے لئے بجلی بنانےکاوعدہ کیاتھا اب حساب دیں، ...
عمران صاحب آپ نے پورے پاکستان کے لئے بجلی بنانےکاوعدہ کیاتھا اب حساب دیں، آپکی کارکردگی زیرومیگاواٹ ہے: مریم اورنگزیب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ نے2013میں پورے پاکستان کے لئے بجلی بنانےکاوعدہ کیاتھا،اب حساب دیں،شہبازشریف کی کارکردگی ساڑھے5ہزارمیگاواٹ بجلی ہے جبکہ آپکی زیرومیگاواٹ ہے۔

عمران خان کے نگراں وزیراعظم کو خط لکھنے پرترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کاردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران صاحب،اپنے سودن کے پلان کیساتھ اپنی5سال کی کارکردگی بھی قوم کوبتائیں،آپ نے کے پی میں کتنی بجلی بنائی؟کتنے اسپتال،اسکول،یونیورسٹیاں بنائیں،قوم کوبتائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی کارکردگی ساڑھے5ہزارمیگاواٹ بجلی ہے جبکہ آپکی زیرومیگاواٹ ہے،شہبازشریف کی کارکردگی لاہورملتان،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو کی صورت میں سامنے ہے،اورآ پ کی کارکردگی پشاور کی میٹرو کے کھدے ہوئے400کھڈے ہیں،ن لیگ کی وفاقی وپنجاب حکومت کی کارکردگی نے آپ کوخوف سے ذہنی مریض بنادیا۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب،کے پی حکومت کی نالائقی چھپانے کے لئے چوروں کی طرح شورمچانے کی ضرورت نہیں،آپ نگراں وزیراعظم کوکے پی میں توانائی کے شعبہ کے جائزے کے لئے خط لکھیں،کے پی حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لینے کابھی خط لکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے2013میں پورے پاکستان کے لئے بجلی بنانےکاوعدہ کیاتھا،اب حساب دیں،ن لیگ کی وفاقی ،پنجاب حکومت کی بنائی بجلی پوراپاکستان استعمال کررہاہے۔ترجمان مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ عمران نگراں حکومت کواپنے مذموم سیاسی مقاصدکے لئے استعمال کرنے سے اجتناب کریں،نگراں حکومتیں انتخابی عمل میں غیرجانبداررہنے کی پابندہوتی ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...