خبردار!!! کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے“ نماز کے دوران جب اما م نے رکوع کیا تو یہ بابا جی کیا کرنے لگے اور پھر ان کیساتھ کھڑے شخص نے باباجی کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

خبردار!!! کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے“ نماز کے دوران جب اما م نے رکوع کیا ...
خبردار!!! کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے“ نماز کے دوران جب اما م نے رکوع کیا تو یہ بابا جی کیا کرنے لگے اور پھر ان کیساتھ کھڑے شخص نے باباجی کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے روزے رکھ کر اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔ سحری اور افطاری کے علاوہ پانچ وقت کی نماز اور ترویح پڑھ کر رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ناظرین، اج دیاں خبراں سنو۔۔۔!!!“ 

یہ مبارک مہینہ بچوں کیلئے بھی کسی نعمت اور ’ایڈونچر‘ سے کم نہیں ہوتا جو ناصرف دسترخوان پر انواع و اقسام کے پکوان دیکھنے اور کھانے کو ملتے ہیں بلکہ بڑوں کیساتھ نماز کیلئے مسجد میں جا کر خوب شرارتیں بھی کرتے ہیں لیکن بعد اوقات بزرگ افراد بھی کچھ ایسا کر جاتے ہیں کہ دیکھنے والے کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ بھی کچھ ایسا ہی کرتے ہیں۔ امام جب رکوع میں جاتا ہے تو دیگر نمازیوں کیساتھ یہ بزرگ بھی رکوع میں جاتے ہیں لیکن نیچے دیکھنے کے بجائے سامنے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

جس کے باعث ان کیساتھ ہی کھڑے ایک شخص نے جو غالباً ان کا بیٹا یا کوئی رشتہ دار ہے، ہاتھ سے ان کے چہرے کا رخ نیچے کی جانب کر دیتا جیسا کہ کہہ رہا ہوں ”خبرداربابا جی!!! کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس