29رمضان کو چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ پاکستان اور سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

29رمضان کو چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ پاکستان اور سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے ...
29رمضان کو چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ پاکستان اور سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29ویں رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔
دوسری جانب رمضان کی طرح پاکستان اور سعودی عرب عید بھی ایک ہی دن منائیں گے کیوں کہ یہ امکان اس لیے بڑھ گیا ہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی طرف سے 14 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے بعد 15 جون بروز جمعتہ المبارک کو عید الفطر ہوگی۔
سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحسینی نے کہا کہ رواں برس رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہوسکتا ہے لیکن عید کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کو ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پرہی ہوگا، نئے چاند کے اعلان کے لیے کم از کم 2 معتبر شہادتوں کا ہونا ضروری ہے جس کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔
واضح رہے اس سال رمضان کا چاند سعودی عرب اور پاکستان سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں ایک ہی دن نظر آیا جس کے بعد امکان ہے کہ شوال کا چاند بھی ایک ہی دن نظر آنے پر پاکستان اور سعودی عرب عید ایک ہی دن منائیں گے۔

مزید :

ماحولیات -