ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکا
واشنگٹن(اے این این) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ کسی صورت میں بھی ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی، امریکہ اور عالمی برادری کے پاس ایران پر دبا ڈالنے کے بڑے وسائل موجود ہیں۔ ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی عسکری سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ادھر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ایران کا یہ بیان کہ وہ یورینیئم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھائے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سرخ نشان کے قریب پہنچ گیا ہے اور ایٹمی معاہدہ بکھر چکا ہے۔