کیا ریحام خان واقعی ہی اپنی کتاب ترکی میں شائع کرنے جارہی ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

کیا ریحام خان واقعی ہی اپنی کتاب ترکی میں شائع کرنے جارہی ہیں؟ تہلکہ خیز ...
کیا ریحام خان واقعی ہی اپنی کتاب ترکی میں شائع کرنے جارہی ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سوشل میڈیا پر اس وقت ہر طرف ریحام خان کی کتاب کے چرچے ہیں اور طرح طرح کی تصویروں کے ساتھ طرح طرح کے تبصرے گردش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، سوشل میڈیا پر جب بھی کوئی معاملہ زیر بحث آتاہے تو اس اس کے ساتھ جعلی تصویروں اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتاہے اور ایسا ہی کچھ ریحام خا ن کے معاملے کے ساتھ بھی ہواتاہم اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر ریحام خان کی ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ ان کے ہمراہ کھڑی ہے اور دعویٰ کیاجارہاہے کہ ریحام خان کو انگلینڈ میں اپنی کتاب شائع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم اب انہوں نے اپنی کتاب ترکی میں شائع کرنے کیلئے کوشش شروع کر دی ہیں ۔

تصویر کے بارے میں کہا جارہاہے کہ ریحام خان نے اس حوالے سے ہی طیب اردگان کے ساتھ پریذیڈیشنل کمپلیکس ملاقات کی معاملات کے بارے میں گفتگو کی تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق یہ جھوٹی اور بے بنیاد ہے ۔

دراصل ریحام خان کی یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے اور اس تصویر میں دراصل رجب طیب اردگان کی کو ’زبردستی‘ کھڑا کیا گیاہے جبکہ اصل تصویر میں ریحام خان کے ہمراہ یورپی یونین کے ڈپٹی منسٹر علی ساہن موجود ہیں ۔یہ تصویر گزشتہ ماہ لی گئی تھی جب عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پریذیڈیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا ۔3

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...