روزانہ ایک آم کھائیں تو آپ کے جسم کا یہ سنگین ترین مسئلہ حل ہو جائے گا، سائنسدانوں نے آم کا سب سے بڑا فائدہ بتا دیا

روزانہ ایک آم کھائیں تو آپ کے جسم کا یہ سنگین ترین مسئلہ حل ہو جائے گا، ...
روزانہ ایک آم کھائیں تو آپ کے جسم کا یہ سنگین ترین مسئلہ حل ہو جائے گا، سائنسدانوں نے آم کا سب سے بڑا فائدہ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)قبض کو تمام بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے اور دائمی قبض سے نجات حاصل کرنا بھی انتہائی مشکل کام ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے ایک پھل کے ذریعے اس کا انتہائی آسان علاج دریافت کر لیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آم قبض اور پیٹ و نظام انہضام کی خرابیوں کا انتہائی بہترین علاج ہے اور اس حوالے سے فائبر کے حامل باقی تمام پھلوں اور سبزیوں کی نسبت سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ روزانہ ایک آم کھانے سے انسان کو نظام انہضام کی خرابیوں سے نجات مل جاتی ہے اور دائمی قبض کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
امریکہ کی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 4ہفتوں پر محیط اس تحقیق میں ایسے 36مردوخواتین پر تجربات کیے جو دائمی قبض کے مریض تھے۔ انہیں سائنسدانوں نے دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک گروپ کے لوگوں کو روزانہ 300گرام آم کھانے کو دیتے رہے۔ جبکہ اس دوران دوسرے گروپ کے لوگوں کو برابر مقدار میں فائبر سپلیمنٹ دیا جاتارہا۔ اس کے علاوہ ان دونوں گروپوں کی باقی خوراک یکساں تھیں۔ مہینے کے اختتام پر ان کی قبض کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تودونوں گروپوں کو اس سے افاقہ تھا لیکن آم کھانے والے گروپ کے لوگوں کی قبض دوسرے گروپ کی نسبت کہیں زیادہ کم ہو چکی تھی۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر سوزان میرٹینز ٹیلکاٹ کا کہنا تھا کہ ’’تحقیقاتی نتائج میں ہم نے دیکھا کہ فائبر سپلیمنٹس قبض پر تو اثرانداز ہوئے لیکن انفلیمیشن اور قبض کی باقی علامات پر ان کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ اس کے برعکس آم نے ان علامات کو بھی کئی گنا کم کر دیا تھا۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -