چھوٹی سی بچی کی قبر سے آتی آوازیں، لوگوں نے کھود کر دیکھا تو اندر کیا منظر تھا؟ دیکھ کر سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

چھوٹی سی بچی کی قبر سے آتی آوازیں، لوگوں نے کھود کر دیکھا تو اندر کیا منظر ...
چھوٹی سی بچی کی قبر سے آتی آوازیں، لوگوں نے کھود کر دیکھا تو اندر کیا منظر تھا؟ دیکھ کر سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) معجزات کا ہم صرف ذکر ہی سنتے آئے ہیں لیکن گزشتہ روز برازیل میں ایک ایسا معجزہ رونما ہوا ہے کہ جان کر آپ سکتے میں آ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برازیل کے وسطی علاقے کینرانا (Canarana) میں ایک 15سالہ لڑکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اورلڑکی کی کوتز امین(Kutz Amin) نامی 57سالہ دادی نے بچی کو مردہ سمجھ کراپنے گھر کے باغیچے میں ہی گڑھا کھودا اور اس میں دفن کر دیا۔ اس واقعے سے آگاہ کسی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ فلاں گھر میں بچی کی موت ہوئی ہے اور گھر والوں نے متعلقہ اداروں کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔چنانچہ بچی کو دفن کرنے کے 8گھنٹے بعد پولیس ان کے گھر پہنچ گئی اور گھروالوں کے جگہ بتانے پر گڑھا کھودا تو 8گھنٹے گزر جانے کے باوجود اس میں سے بچی زندہ نکل آئی۔ پولیس نے فوری طور پر بچی کو ایگوا بوا ریجنل ہسپتال منتقل کیا جہاں اگرچہ اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے روبہ صحت ہو رہی ہے۔


کینرانا ملٹری پولیس کے سربراہ جواؤ پاؤلو بیزیرا کا کہنا تھا کہ ’’جب اس 15سالہ لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ ’میں باتھ روم میں تھی جب میرے ہاں بچی پیدا ہوئی۔ پیداہونے کے بعد بچی سر کے بل فرش پر گری اور بے حس و حرکت پڑی رہی، جس پر میری دادی نے کہا کہ یہ مردہ ہے اور پھر ہم نے گھر کے صحن میں گڑھا کھود کر بچی کو اس میں دفن کر دیا۔‘ لڑکی کی دادی نے بتایا کہ ’یہ ہمارے قبیلے کی روایت ہے کہ مردہ بچہ پیدا ہو تو اسے گھر میں ہی دفن کر دیا جاتا ہے، چنانچہ میں نے بھی وہی کیا، کیونکہ بچی میں زندگی کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔‘‘ 


پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ ’’جب آفیسرز نے گڑھا کھودنا شروع کیا تو انہیں یقین تھا کہ اس میں سے بچی کی لاش نکلے گی لیکن جب بچی کے اوپر سے کچھ مٹی ہٹائی گئی تو بچی کے رونے کی دھیمی سی آواز آئی۔ اس پر آفیسرز کو شدید جھٹکا لگا اور ایک نے چیخ کر کہا کہ بچی زندہ ہے، فوراً ایمبولینس کو کال کرو۔ پھر انہوں نے تیزرفتاری سے مٹی ہٹانی شروع کی اور بچی کو نکال کر ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے گئے۔ ایمبولینس میں بھی ڈاکٹر بچی کو طبی امداد دیتے رہے۔ 8گھنٹے بعد بچی کا گڑھے سے زندہ نکل آنا کسی معجزے سے کم نہیں۔‘‘ 


رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکی کی دادی کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ لڑکی کو بھی بغیر مدد کے بچی پیدا کرنے پر پیش آنے والی طبی پیچیدگیوں کے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بچی کو گڑھے سے نکالے جانے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر رکھا ہے اور دیکھنے والوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -