وہ فلائٹ جو 44سال کی تاخیر کے بعد آج بھی نہ اڑ سکی

وہ فلائٹ جو 44سال کی تاخیر کے بعد آج بھی نہ اڑ سکی
وہ فلائٹ جو 44سال کی تاخیر کے بعد آج بھی نہ اڑ سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نکوسیا (مانیٹرنگ ڈیسک)ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر ہونا معمول کی بات ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جس پرایک پرواز گزشتہ 44سال سے تاخیر کا شکارہے اور آج تک وہ ہوائی جہاز رن وے پر ہی کھڑا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ مشرق وسطیٰ کے ملک قبرص کا نکوسیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے جو دارالحکومت نکوسیا میں واقع ہے۔ 1977ء میں قبرض کے یونانی قوم پرستوں نے بغاوت کی اورترکی نے قبرص پر حملہ کیا اور اس کے کچھ حصے پر قبضہ کر لیا۔ تب اس ایئرپورٹ کو متروک قرار دے دیا گیا تھا اور جو طیارے جہاں کھڑے تھے وہیں چھوڑ دیئے گئے تھے۔ ان میں سے ایک طیارہ اس وقت اڑان بھرنے کے لیے رن وے پر موجود تھا جسے وہیں چھوڑ دیا گیا اور پھر یہ طیارہ کبھی پرواز نہ کر سکا۔
رپورٹ کے مطابق آج یہ ایئرپورٹ کھنڈر اور اس پر کھڑے جہاز کباڑ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ ایئرپورٹ کے فرش اور مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بنائی گئی سیٹوں پر پرندوں کی بیٹ کی تہہ جمی ہوئی ہے، کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ چکے ہیں اور اس کی دیواریں بھی اب انتہائی خستہ حال ہو چکی ہیں۔کبھی یہ ایئرپورٹ انتہائی مصروف ہوا کرتا تھا جہاں روزانہ درجنوں پروازیں کے ذریعے ہزاروں مسافر قبرص آتے جاتے تھے۔ قبرص سیاحوں کے لیے پسندیدہ جگہ تھی جہاں وہ چھٹیاں منانے آیا کرتے تھے۔ اب اس ایئرپورٹ کے چاروں طرف خاردار تار لگا کر اسے بند کیا جا چکا ہے تاکہ اس آسیب زدہ جگہ پر کوئی شہری نہ جائے کیونکہ اس کی گرتی دیواریں حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -