سانپ نے اپنی موت کے بعد قاتل سے انتقام لے لیا، ایسا واقعہ جو آپ نے کبھی نہ سنا ہو گا

سانپ نے اپنی موت کے بعد قاتل سے انتقام لے لیا، ایسا واقعہ جو آپ نے کبھی نہ سنا ...
سانپ نے اپنی موت کے بعد قاتل سے انتقام لے لیا، ایسا واقعہ جو آپ نے کبھی نہ سنا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زندہ سانپ کے ڈسنے سے لوگوں کی موت ہونے کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن امریکہ میں ایک سانپ کے مرنے کے بعد اپنے قاتل سے انتقام لینے کا ایسا انوکھا واقعہ پیش آ گیا ہے کہ آپ سن کر حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق میلو نامی اس شخص کا گھر امریکی ریاست ٹیکساس میں کورپس کرسٹی جھیل کے قریب واقع ہے جہاں وہ اپنی اہلیہ جینیفر کے ہمراہ گھر کے باغیچے میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران وہاں ایک زہریلا سانپ آ گیا۔ میلو جس کدال سے باغیچے میں کھدائی کر رہا تھا اسی سے سانپ پر حملہ آور ہو گیا۔
میلو نے کدال سے کئی وار کیے، جن میں سے ایک وار میں سانپ کی گردن اس کے دھڑ سے الگ ہو گئی اور کچھ دیر میں اس کے جسم کے دونوں حصے بے حس ہو گئے۔اس پر میلو نے سانپ کا جسم اٹھایا اورایک شاپنگ بیگ میں ڈال دیا اور جب وہ اس کا کٹا ہوا سر اٹھانے لگا تو وہ زندہ تھا جس نے میلو کو ڈس لیا۔ میلو کی فوراً حالت بگڑنے لگی جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا اور ڈاکٹروں نے اس کی بمشکل جان بچائی۔ ڈاکٹروں کے مطابق سانپ اس قدر زہریلا تھا کہ میلو کو زہرکش دوا کی 26خوراکیں دینی پڑیں، حالانکہ عام طور پر مریض دو سے چار خوراکوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ‘‘ ماہرین نے بتایا ہے کہ سانپ کا سر جسم سے الگ بھی ہو جائے تو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک وہ زندہ رہ سکتا ہے اور اس دوران کاٹ بھی سکتا ہے۔ اس کی وجہ سانپوں کا انتہائی سست میٹابولزم ہے جس کی وجہ سے اس کے اندرونی اعضاء طویل وقت تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -