100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے معروف اداکار سنجے مشرا آج کل کن حالا ت میں زندگی گزار رہے ہیں ؟ جان کر بالی ووڈ شرم سے پانی پانی ہو جائے

100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے معروف اداکار سنجے مشرا آج کل کن حالا ت ...
100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے معروف اداکار سنجے مشرا آج کل کن حالا ت میں زندگی گزار رہے ہیں ؟ جان کر بالی ووڈ شرم سے پانی پانی ہو جائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاندار اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں الگ پہچان بنانے والے سنجے مشرا 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے باوجود کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں۔

فلم ’گول مال‘، ’دھمال’ اور’دل والے‘ سمیت 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار سنجے مشرا نے بالی ووڈ میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ تاہم آج بھی وہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔سنجے مشرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ 20 برسوں سے بالی ووڈ میں کام کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود آج بھی کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں اور ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ اپنا ذاتی گھر خرید سکیں۔

سنجے مشرا نے بالی ووڈ میں سپورٹنگ اداکاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ وقت سے سپورٹنگ اداکاروں کی فیس میں کچھ اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی ہمیں ملنے والا معاوضہ اتنا نہیں کہ ہمارا بہتر گزارا ہوسکے۔سنجے مشرا نے کہاکہ جب آپ فلم میں ہیرو ہوتے ہیں تو آپ پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور پیسہ لگایا جاتا ہے پروڈکشن ٹیم کا رویہ بھی بڑے اداکاروں کے ساتھ مختلف ہوتا ہے، جب کہ سپورٹنگ رول کرنےو الے اداکاروں کو کہا جاتا ہے کہ آپ کی وجہ سے فلم بک رہی ہے لیکن زیادہ بڑی وجہ فلم کا ہیرو ہے۔

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ تعلیم یافتہ اداکار سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ایک چھوٹے سے ڈھابے پر نوکری کرنی شروع کردی تھی۔ سنجے مشرا 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے وہ حقدار ہیں۔

مزید : تفریح